زندگی کی ٹیپسٹری میں، رزق کا حصول ایک ایسا دھاگہ ہے جو زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے تجربات سے بنتا ہے۔ تاہم، سفر ہمیشہ ہموار نہیں ہوتا، اور بعض اوقات، مالی مجبوریاں اور مشکلات ہماری امنگوں پر سایہ ڈال سکتی ہیں۔ ایسے لمحات میں قلت کے بوجھ کو دور کرنے اور فراوانی کی خواہش ایک مشترکہ مقصد بن جاتی ہے۔
رزق کی تنگی دور کرنے کا طریقہ
لّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّ رِزْقًا وَّاسِعًا وَّ شِفَاءً مِّنْ کُلِّ دَاءٍ ‘‘
ترجمہ: اے اللہ میں آپ سے نفع بخش علم ، کشادہ رزق اور ہر بیماری سے شفا کا سوال کرتاہوں۔
فضائل اعمال کے فضائل نماز صفحہ ۱۹۳ پر مذکور ہے کہ عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں پر کسی قسم کی تنگی پیش آتی تو ان کو نماز پڑھنے کا حکم فرمایا کرتے تھے اور یہ آیت تلاوت فرماتے
وَاْمُرْ اَھْلَکَ بِالصَّلاَةِ وَاصْطَبِرْ عَلَیْھَا لاَ نَسْاَلُکَ رِزْقًا
ترجمہ: اپنے گھروالوں کو نماز کا حکم کرتے رہیے اور خود بھی اس کا اہتمام کیجیے ہم آپ سے روزی کموانانہیں چاہتے، روزی تو آپ کو ہم دیں گے۔ اس لیے آپ خود بھی اور تمام گھروالے نماز کا اہتمام کریں اور کسی بھی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھ کر ۷۰/ مرتبہ اس دعا کو پڑھ لیا کریں ان شاء اللہ رزق کی تنگی دور ہوجائے گی۔